بلاوایو۔دولت زردان کی سات گیندوں میں آتشی اننگ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو شکست دی۔افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔بلاوایو میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔افغانستان نے 262 رنز کا مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 جبکہ عثمان غنی نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے ۔ زمبابوے کی جانب سے سین ویلیمز اور نتسائی نے دو دو جبکہ سکندر رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان
پر 261 رنز بنائے تھے۔زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مسکذادہ نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 84 جبکہ برینڈن ٹیلر نے تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے دولت زردانی اور آفتاب عالم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔منگل کو کھیلے جانے والے تیسرے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سیریز میں میزبان ٹیم کو اب بھی 2-1 کی سبقت حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 261رنز جوڑے، اوپنر ہیملٹن مساکیڈزا نے 93 گیندوں پر84رنز اسکورکیے، کپتان برینڈن ٹیلر(53) اورسین ولیمز (49) بھی نمایاں رہے، آفتاب عالم اور دوالت زدران نے 2،2 وکٹیں لیں، مہمان ٹیم نے 2 بالز قبل 8 وکٹیں گنواکر ہدف تک رسائی حاصل کرلی، اوپنر جاوید احمدی56 اور عثمان غنی43رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نبی نے 42 اور سمیع اللہ شنواری نے 41کی اننگز کھیلیں،سین ولیمز اور نیٹسائی ایم شیوانگے کو2،2 وکٹیں ملیں۔