نیویارک …..اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم میں شمار کرنے کا عندیہ دیاہے جہاں 16 روزہ کارروائی میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں نشانہ بنے ہیں ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور ہوا۔ انسانی حقوق کونسل کی سربراہ ناوی پلے نے کہا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جنگی جرائم کے زمرے میں آنےکا قوی امکان ہے ۔ اس اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کےلیے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن بنانےکے فیصلے پر غور ہوگا۔16 دن سے اسرائیل غزہ پر بلا امتیاز بمباری کررہاہے ، گنجان آبادیاں ، اسپتال ، مساجد اور پناہ گزین کیمپ بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں ، جبکہ اب تک شہید ہونے والے 640 سے زائد افراد میں اکثر نہتے شہری ہیں اور ان میں بڑی تعداد معصوم بچوں
کی بھی ہے ۔