نئی دہلی (بھاشا) ے آج ملک میں اپنی پہلی کثیر مقاصد گاڑی موبلیوں پیش کیا۔ دہلی شوروم میں اس کی قیمت ۴۹ء۶لاکھ روپئے سے ۸۶ء۱۰لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔ کمپنی نے ماروتی سوزوکی کی ارٹیکا کی ٹکر میں اسے پیش کیا۔ دہلی شوروم میں ماروتی سوزوکی کی ارٹیگا کی قیمت بھی اتنی ہی ہے۔ دہلی شوروم میں کمپنی کی سات سیٹوں والی نئی گاڑی موبلیو ں کے پٹرول ایڈیشن کی قیمت ۴۹ء۶لاکھ سے ۷۶ء۸لاکھ کے درمیان ہے۔ جبکہ ڈیزل ایڈیشن والی گاڑی قیمت ۸۹ء۷لاکھ روپئے سے ۸۶ء۱۰لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔ ہونڈا کار انڈیا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو افسر ہیرونوری نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہونڈا کی آمیز اور سٹی کار کی کامیابی سے پرجوش ہوکر کمپنی نے ہونڈا موبلیو پیش کی ہے۔ آمیز اور سٹی کی بدولت کمپنی نے گذشتہ مالیاتی سال میں تراسی فیصد کا قابل ذکر اضافہ درج کیاتھا۔ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر یوشی یوکی نے کہا کہ ہندوستان ابھی بھی کمپنی کے لئے اہم بازار بنا ہوا ہے اور موبلیوں کی پیشکش کے بعد کمپنی کو اپنااضافہ برقرار رکھنے میں کامیابی ملے گی۔ موبلیوں کو کمپنی کے بینکاک تحقیق وفروغ مرکز میں تیار کیاگیا ہے۔ اسے خاص طور سے ایشیائی بازار جیسے ہندوستان اور انڈیشیا کیلئے منایاگیا ہے۔ملک میں کمپنی کی اس گاڑی کی پیداوار گریٹر نوئیڈا کے کارخانے میں کی جائے گی۔