نئی دہلی (بھاشا) ملازمین پراویڈنٹ فنڈ تنظیم پراویڈنٹ فنڈ جمع پر دوہزار چود ہ پندرہ میں دئے جانے والے سود کا اعلان آئند ہ ماہ کرسکتی ہے۔ ای پی ایف او کے ٹرسٹیوں کے آئندہ مہینے جلسہ ہونے کا جارہا ہے جس میں پانچ کروڑ حصہ داروں کیلئے شرح سود پر فیصلہ ہوسکتا ہے۔ بھارتیہ مزدور سنگھ کے قومی جنرل سکریٹری ورجیش اپادھیائے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ سی بی ٹی کا اکیس اگست کو ہونے والے جلسے میں پی ایف جمع پر سود کی شرحوں کی تجویز پر غور کیا جانے کی امید ہے۔ ٹرسٹی سود کی شرحوں پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ مسٹر اپادھیائے ای پی ایف او کے ٹرسٹی ہیں۔ ملازمین پراویڈنٹ فنڈ تنظیم نے۱۴۔۲۰۱۳ کے لئے ۷۵ء۸فیصد کا سود دیا ہے۔ جو اس سے گذشتہ مالیاتی سال میں دئے گئے ۵ء۸فیصد کے سود سے زیادہ ہے۔