کانپورشہر(نامہ نگار)جنوادی نوجوان سبھا کے اراکین نے شہر میں بجلی کی روسٹنگ،غیراعلانیہ بجلی تخفیف وغیرہ کے مسائل کے سلسلے میں علامتی مظاہرہ زریب چوکی بجلی گھر کے سامنے نصف برہنہ ہوکرکیا۔مظاہرین نے کیسکوایم ڈی کو
مخاطب عرضداشت ایگزیکٹیوانجینئر ،زریب چوکی بجلی گھر انچارج کو سپرد کی۔کارکنان نے کانپور کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ مرلی منوہرجوشی اورریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ناقص بجلی بندوبست کے سبب کانپور کے لوگ پریشان ہیں جب کہ رکن پارلیمنٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مظاہرین نے’ ریاستی حکومت ہوش میںآئو‘،کانپور کو بجلی تخفیف سے نجات دلائوجیسے نعرے لگائے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امت کیسروانی ،ونود پانڈے نے کہا کہ یہ مہینہ ہندومسلمان دونوں کیلئے مقدس ہے اس ماہ میں بجلی محکمہ عوام کا غیر اعلانیہ بجلی تخفیف کے ذریعہ استحصال کررہاہے۔عرضداشت میں کیسکوکے ناقص بجلی بندوبست کوبہتر بنانے اورنئے ملازمین کو شامل کرنے اورلائن لاس کے وجوہات کی اصل وجہ معلوم کرکے اسے درست کرنے ، نئے میٹرلگانے ،فیڈروں کے لوڈ کو کم کرنے جیسے مسائل کو خاص طورپر اٹھایا۔عرضداشت میںانتباہ دیا گیا ہے کہ اگرکیسکوکے طریقہ کار میں تبدیلی نہیں دکھائی دی تو ان کی تنظیم عوام سے مل کر مرحلہ وار تحریک شروع کرنے پر مجبورہوگی۔ مظاہرین میں امت کیسروانی، ونوود پانڈے ،اروند گپتا،اجے سنگھ،آشوراوت،گوروکیسروانی اورامت شاہ سمیت کثیرتعددا میں کارکنان موجود تھے۔