کانپور(نامہ نگار)زمینی جھگڑے کے سلسلے میں چچا نے بھتیجی کو گالیاں دی۔ اس بات سے ناراض بھتیجی نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی۔چینخ وپکار سن کر اہل خانہ نے لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تشویشناک بتایا۔نظیرآبادتھانہ علاقہ کے اشوک نگرکاباشندہ راجیندرورماکا زمینی جھگڑا اپنے چھوٹے بھائی چندرپرکاش سنگھ سے چل رہاتھا۔بدھ کو جھگڑے نے خطرناک صورت اختیار کرلی ۔والد سے جھگڑے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی بیٹی دیپکا نے دونوں بھائیوں کو لڑنے سے منع کیا لیکن چچااوم پرکاش نے بھتیجی کو گالیاں دیں جس سے ناراض ہوکر دیپکا نے خود سوزی کرلی۔