انائو(بھاشا)ضلع کے گنگاگھاٹ علاقہ میں جائیدادکی تقسیم کے جھگڑے کے معاملے میں ایک شخص نے اپنے والد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ٹرین نگرکالونی کے باشندے سبھاش نے جائیدادکی تقسیم نہ کرنے کے معاملے میں اپنے والد رام دیوکو سریا مارکر شدید طورسے زخمی کردیا۔ ترجمان نے بتایاکہ رام دیو اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ پولیس نے لاش کو
پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ترجمان نے بتایاکہ جھگڑے میں رام دیوکی بیوی اوربیٹی زخمی ہوگئی۔پڑوسیوں کے پہنچنے کے بعد سبھاش اپنے بیوی اوردوبچوں کولیکر بھاگ گیا پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔حفاظتی گارڈ کے طورپر کام کرنے والارام دیواپنی دوسری بیوی اورتین بچوں کے ساتھ رہتاتھا۔اس کے گھر کے ایک کمرے میں رام دیو کی پہلی بیوی کا بیٹا سبھاش بھی اپنے کنبے کے ساتھ رہتاتھا۔سبھاش اپنے والد پر جائیدادکی تقسیم کرنے کیلئے زوردیتارہتاتھا۔