لکھنؤ(بیورو)حکومت نے آمود کمار کو وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا سکریٹری بنایا ہے۔ وہ انتظاری فہرست میں تھے۔ اس کے علاوہ دس سینئر پی سی ایس افسران کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ علی گڑھ ترقیاتی اتھارٹی کے وی سی جتندر بہادر سنگھ کو ہٹا کر وہاں شری رام کو تعینات کیاگیا ہے۔ اے ڈی ایم غازی پور جتندر کمارکو ثانوی تعلیم سلیکشن کمیشن الٰہ آبادکا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ہردوئی میںتعینات ارمیلا دیوی سونکر کو ایڈیشنل کمشنر کانپور منطقہ ، اے ڈی ایم میرٹھ جنگ بہادر یادو کو متھرا ورندا ون ترقیاتی اتھارٹی کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ یہاںتعینات شیام بہادر سنگھ کو مرادآباد ترقیاتی اتھارٹی کا سکریٹری بنایاگیا۔ اے ڈی ایم غازی آباد چنکو رام ایڈیشنل کمشنر میرٹھ منطقہ بنائے گئے ہیں جبکہ سٹی مجسٹریٹ فیروزآباد ادے سنگھ کو اے ڈی ایم غازی آباد جوائنٹ ترقیات کمشنر آگرہ ، نشاء گوئل کو ایڈیشنل کمشنر گورکھپور منطقہ اور اے ڈی ایم گورکھپور گورو ورما کو اے ڈی ایم میرٹھ بنایا گیا ہے۔