لکھنؤ۔ اندرا نگر کے رہنے والے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کے مکان کا تالا توڑ کر چور نقد روپئے اور زیورات چوری کر لے گئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ اندرا نگر کے تکروہی میں رہنے والے وویک کمار اوستھی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کے روز وہ کسی کام سے اپنے گاؤں چلے گئے تھے۔ دوپہر تقریباً ۲ بجے جب وویک گاؤں سے واپس لوٹے تو دیکھا کہ گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور اندر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ چور گھر میں رکھے ہوئے نقدر وپئے اور زیورات چوری کر لے گئے۔ اس معاملہ میں وویک نے اندرا نگر تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے۔