ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو اسکول سے آنے کے بعد پورا وقت گھر پر نہیں گزارنا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ باہر کی کھلی فضا بچوں کے لیے بہت اچھی ہے
ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو بچے اسکول کے بعد باہر کی فضا میں وقت گزارتے ہیں وہ جسمانی طور پر زیادہ مستعد اور صحت مند رہتے ہیں۔تحقیق میں نوٹ کیا گیا ہے کہ جو بچے اسکول سے آنے کے بعد بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں، کھلی فضا م
یں کھیلتے ہیں اور مختلف جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، وہ ان بچوں کی بنسبت جو اسکول سے آنے کے بعد گھر سے باہر نہیں نکلتے، جسمانی طور پر کہیں چست رہتے ہیں۔اسی لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کوا سکول سے آنے کے بعد پورا وقت گھر پر نہیں گزارنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ باہر کی کھلی فضا بچوں کے لیے بہت اچھی ہے۔تحقیق کے مطابق، بچے جتنا بھی وقت باہر گزاریں گے، انہیں اپنی آئندہ زندگی میں اس عادت کا بہت فائدہ ہوگا، کیونکہ وہ صحت کے اعتبار سے چست رہیں گے اور اپنی عمر کے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ صحت مند بھی۔
اس تحقیق میں ۹برس سے ۱۷برس کی عمروں کے درمیان ۳۰۶بچوں پر تحقیق کی گئی۔جو بچے ا سکول سے گھر آنے کے بعد باہر جاتے تھے انہیں گھر پر بیٹھے ہوئے بچوں کی بنسبت ورزش کے لیے تقریباً ۲۰منٹ زیادہ ملتے تھے۔اس تحقیق میں بچوں کی عمر، جنس اور وزن کو بھی مد ِنظر رکھا گیا۔امریکی ادارہ برائے تدارک ِامراض کے مطابق، بچوں کو روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرنی چاہیئے۔ مگر ترقی یافتہ ممالک میں بہت کم بچے اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔تحقیق داں کہتے ہیں کہ بچوں میں گھر سے باہر نکلنے کے رجحان میں کمی کی ایک بڑی وجہ ویڈیو گیمز اور کمپیوٹرز ہیں، کیونکہ اب وہ اسکول سے گھر آکر وڈیو گیمز اور کمپیوٹرز میں مگن ہوجاتے ہیں۔