لکھنؤ۔تعمیر ات عامہ کے وزیر شیوپال سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی شاہراہ اتھارٹی اترپردیش سے گزرنے والی قومی شاہراہوں کی مرمت کے لئے بہت جلد۱۰۰کروڑ روپیہ ریلیز کردے گی اور ضمن میں مرکزی وزیر آسکرفرناڈیز نے انہیں دہلی میں بروقت یقین دلایا ہے کہ یوپی کی سڑکوں کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے زیادہ ترمنصوبوں پر مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے اتفاق کرلیاہے۔ شیوپال نگھ یادو نے کہا کہ امیٹھی میںمرکز کے ذریعہ تجویز کردہ ڈرائیورٹریننگ اسکول کے قیام کیلئے ریاستی حکومت زمین مہیا کرانے کی کارروائی جلد از جلد شروع کردے گی۔
تمام ضلع ہیڈ کواٹروں کو ۴لین سڑکوں سے جوڑنے کے علاوہ بہرائچ اور سدھارتھ نگر کی قومی شاہراہ این.ایچ.۲۸۔سی اور۲۳۳ کیلئے ۱۵۵۰ کروڑ روپئے صرف ہوںگے۔