چندوسی: پولیس نے پانچ لاکھ روپئے چوری کے الزام میں چورکوجیل بھیج دیا ہے ۔ اس کے قبضے سے چوری کی گئی رقم کو پولیس نے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دوشنبہ کو محلہ پنجاب یان کے باشندے شمیم کی دکان کا شٹر توڑ کر اس میں رکھے ہوئے پانچ لاکھ روپئے چوری ہو گئے تھے ۔ شمیم نے پڑوس کے شبیر کے بیٹے سونو اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس کو سونو کے نخاسہ چوراہے پرموجود ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر سونوکو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سونوکی نشان دہی پرچوری کی رقم برآمد کرلی ہے ۔ کوتوالی انچارج گریش چودھری نے بتایا کہ سونو شاطر ملزم ہے اور اس کے خلاف کوتوالی میں چوری ، لوٹ اور قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ کوتوالی انچار ج نے بتایا کہ ایس پی نے پولیس ٹیم کوڈھائی ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔