لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کارگل میں شہید ہوئے جوانوں کی یاد میں شہید اسمارک کے پاس بنائی گئی کارگل اسمرتی واٹیکا کی رنگائی پتائی اور صفائی کا کام شروع ہوگیاہے جہاں سنیچر کو کارگل وجے دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ کارگل اسمرتی واٹیکا کی رنگائی پتائی کا کام شروع ہو گیا۔ کارگل میں شہید ہوئے جوانوں کی یاد میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہید اسمارک کے نزدیک کارگل اسمرتی واٹیکا کی تعمیر کرائی گئی تھی جہاں ہر برس ۲۶؍جولائی کو کارگل وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر کارگل اسمرتی واٹیکا میں شہید ہوئے کنبے کی موجودگی میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میئر ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ مہمان ذی وقار کی موجوگی میں مجلس عاملہ کے نائب صدر رجنیش گپتا، گولہ گنج وارڈ کی کارپوریٹر ثانیہ رضوان، رکن اسمبلی روی داس مہروترا و سٹی کمشنر آرکے سنگھ سمیت کارپوریشن کے افسران و ملازمین موجود رہیں گے۔ واضح ہو کہ ۲۶؍جولائی کو کارگل کی جنگ میں درجنوں جوان شہید ہوئے تھے جس کو لیکر ہر برس میونسپل کارپویشن کارگل وجے دیوس کے طور پر مناتا ہے۔ اور شہید ہوئے جوانوںکو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔