چندوسی(نامہ نگار)سماج وادی پا رٹی کے جلسہ میں ضلع صدر کے ذریعہ رکن اسمبلی کے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاداورغلط قراردے دیا گیا گائوں برئی میں منعقدہ سماج وادی پارٹی کے جلسہ میں مقررین نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر کے ذریعہ سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی لکشمی گوتم کے خلاف الزامات بے بنیاداورغلط ہےنے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ڈاکٹر برق کے انتخاب میں ضلع صدر کے خاص لوگوں کے ذریعہ چندوسی اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کی مخالفت کی گئی تھی جنھیں ضلع صدر بنادیاگیا۔ان لوگوں نے پارٹی امیدوارکے خلاف کام کیا۔پارٹی کے حامیوں نے اعلیٰ قیادت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے غلط بیان دینے والے لوگوںپرروک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔جلسہ میں راجیندر سنگھ جیپال سنگھ ، سابق پردھان کہراسنگھ،راج ویر سنگھ ، راجپال ، ہری سنگھ ، سریندرشرمااورگری شرما وغیرہ موجو دتھے۔