لکھنئو، 26 جولائی (یو این آئی) اترپردیش کے شہری ترقیات اور اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خان کی رہائش کا محاصرہ کرنے جارہے شیعہ مسلمانوں پر کل ہونے والے لاٹھی چار ج کے بعد آج پرانے لکھنئو میں حالات کشیدہ ہیں پولیس کے مطابق کل کے واقعے کے سلسلے میں اب تک 9 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 88 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پرانے لکھنئو میں احتیاطاً پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ افسران حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کل جمعتہ الوداع کے بعد بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں جب مسٹر اعظم خان کے گھر کا محاصرہ کرنے جارہے تھے تب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران مظاہرین بیریکیڈنگ توڑنے لگے جس سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔اس سلسلے میں مظاہرین کی قیادت کرنے والے مولانا قلب جواد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یو