لندکا خیال ہے کہ ای سی بی میں سیاست کی وجہ ایلیسٹیر کک انگلینڈ کی کپتانی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران کک کا جو حشر ہو رہا ہے وہ اپنے دشمن کیلئے بھی ایسی دعا نہیں کریں گے۔ پیٹرسن نے ڈیلی ٹیلیگراف میں لکھافی الحال صرف سیاست کی وجہ کک عہدے پر بنے ہوئے ہیں کیونکہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ ان کے ساتھ ہے اور اسے لگتا ہے کہ فی الحال انہیں برخاست کرنے سے اس کی تصویر اور خراب ہوگی۔پیٹرسن نے کہا کہ ان کی ہمدردی کک کے ساتھ ہے جو مسلسل خراب فارم سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا ایلیسٹیر کک کا اس سیریز میں تجربہ ایسا ہے جس کی میں نے اپنے سب سے برے دشمن کیلئے بھی دعا نہیں کروں گا۔ وہ رات کو سو نہیں پا رہا ہو گا۔ صبح اٹھنے کے بعد اس کے دماغ میں پہلا اور آخری خیال اس کی کپتانی اور کیریئر کو لے کر فکر ہی ہوگی۔ انہوں نے کہااسے اگرچہ انگلینڈ کی بھلائی میں فیصلہ لے کر کپتانی چھوڑ دینی چاہئے۔ اس نے دکھا دیا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کے قابل ان کے پاس اسٹریٹجک دماغ نہیں ہے۔