نئی دہلی۔ چین میں ایشیا کپ کے دوران ہندوستان کے سکھ باسکٹ بال کھلاڑیوں کو پگڑی اتارنے کیلئے کہنے کے واقعہ پر خفا ہندوستان کے ساب
ق کرکٹ کپتان بشن سنگھ بیدی نے آج کہا کہ حکم کو ماننے کی بجائے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑ دینا چاہئے تھا۔ بیدی نے ٹوئٹر پر لکھا سکھ باسکٹ بال کھلاڑیوں کو پوچھا نہیں گیا بلکہ پگڑی اور پٹیاں اتارنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے مان لیا۔ انہیں میدان چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ دو سکھ کھلاڑیوں امرتپال سنگھ اور امجیوت سنگھ کو 12 جولائی کو میچ سے پہلے ان کی پگڑی اتارنے کے لئے کہا گیا تھا۔