یو ں تو تما م سبزیاں ہی صحت کے لیے مفید ہو تی ہیں تا ہم ایک حا لیہ تحقیق سے ثا بت ہو ا ہے کہ ہرے رنگ کی سبزیاں خصو صا صحت اور لمبی عمر کے لیے نہا یت مفید ہیں۔امریکہ میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطا بق سر خی مائل پیلے اور سبز ر نگ کی سبزیوں میں ایسے اجزا پا ئے جا تے ہیںجو دل اور کینسر کے امراض سے محفو ظ رکھنے میں ایک اہم کر دار ادار کرتے اور درازی عمر کا با عث بھی بنتے ہیں۔ماہر ین کا کہنا ہے کہ شکر قندی، گاجر ،کدو،گو بھی ، مٹر، سبز پھلیاں پا لک اور سلا د کے پتے ایسی سبزیا ں ہے۔جنہیں غذ امیں شا مل کر نا صحت کے لیے نہا یت مفید ثا بت ہوسکتاہے۔