حیدر آباد(وارتا) اور سی ای او اسٹیفن ڈیویڈ سلیف کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسٹر سلیف کو حیدرآباد میں بی ایم ڈبلو کے سابق ڈیلر ڈیلٹا موٹرس کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔
ڈیلٹا موٹرس کے ویرین چودھری نے شکایت کی ہے کہ اس دھوکہ دہی سے انہیں چار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ترمل گھیری پولیس نے مسٹر سلیف کو کل ہریانہ کے گڑگاؤں سے گرفتار کرنے کے بعد حیدر آبادی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں ۱۵ روز کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ڈیلٹا موٹرس نے ۲۰۱۰ میں بی ایم ڈ بلو اور اس کے اعلیٰ افسران کے خلاف دھوکہ دہی کرکے نقصان پہنچانے کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس وقت کمپنی کے افسران کو ہائی کورٹ سے راحت مل گئی تھی لیکن دوبارہ اس معاملے کے سامنے آئے بی ایم ڈبلو کے افسر کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔