نئی دہلی (بھاشا) رئیل اسٹیٹ کمپنی اومیکس کا حقیقی منافع ۲۰ جون ۲۰۱۴ کو ختم سہ
ماہی میں ۳۷ فیصد گھٹ کر ۰۳ء۱۲ کروڑ روپئے رہا۔ اومکیس لمٹیڈ کے اعلانیہ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی نے ۰۳ء۱۹ کروڑ روپئے کا منافع کمایا تھا۔اسی مدت کے دوران کمپنی کی آمدنی ۱۸ فیصد گھٹ کر ۸۰ء۳۳۰ کروڑ روپئے رہ گئی تھی۔ جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ۶۶ء۴۰۱کروڑروپئے تھی۔ اومیکس کے سی ایم ڈی روہتاس گویل نے کہا کہ کمپنی نے گزری سہ ماہی کے دوران ۲ء۶ لاکھ مربع فٹ جگہ فروخت کی جس میں خصوصی طورسے فرید آباد،ورنداون بہادر گڑھ اورلدھیانہ میں رہائشی جگہ اور گریٹر نوائیڈا اور نئی چنڈ گڑھ میں کاروباری جگہیںشامل ہیں۔