گورکھپور(نامہ نگار)گورکھناتھ حلقہ میں پراپٹی ڈیلرکے بند مکان کاتالا توڑ کر چورنقد رقم سمیت ۲۰؍لاکھ روپئے کے زیورلیکر فرارہوگئے۔پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال گئے ہوئے تھے۔ چوری کی اطلاع ملنے پر گورکھناتھ پولیس نے ڈاگ اسکوائڈٹیم کو موقع پر بلاکر تحقیقات کی ۔ موصولہ خبر کے مطابق بستی کے کٹیا گیرکے باشندے آنند پرکاش شریواستو کا گورکھنا تھ حلقہ کے راجیندرنگر میں مکان ہے۔
پراپٹی ڈیلرآنند پرکاش پلاٹ ، مکانات ، دکانات کی خریدو فروخت کا کام کرتاہے جمعہ کے دن ان کے بیٹے کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے اس کے بیٹے کو اسپتال میں داخل کرانے کامشورہ دیا ۔آنند اہل خانہ کے ساتھ اسپتال میں رہتے ہوئے بیٹے کی دیکھ ریکھ کرتے تھے آج صبح وہ گھر پہنچے تو مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہواملا۔برآمدے میں دوخالی بیگ پڑے ہوئے تھے اورالماری کا دروازہ ٹوٹاہواتھا۔آنند نے پولیس کنٹرول روم کو چوری کی اطلاع دی موقع پر پہنچنے کے بعد گورکھناتھ نے پولیس کو بتایاکہ چھ لاکھ روپئے نقد اورتقریبا ۲۵لاکھ روپئے کی زیورات کی چوری کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔