کانپور(ایجنسی)فضل گنج میں ایک نوجوان نے پانچویں جماعت کی چودہ سالہ لڑکی کی آبروریزی کی۔ اس سے قبل گزشتہ جون میں آبروریزی کے الزام میں اسے گرفتارکرلیاگیاتھااس کے بعد نوجوان نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے معاملہ میںتصفیہ کردیا تھا۔نوجوان لڑکی کی ایک ماہ تک آبروریزی کرتارہااسی دوران نوجوان لڑکی کو گھرسے بھگاکر لے گیا۔لڑکی کو نوجوان کے دوسری لڑکیوںسے تعلقات کے بارے میں جب معلوم ہواتوطالبہ نے نوجوان سے اس کے بارے میں پوچھا جس کے بعد نوجوان نے گھر سے نکال دیا۔طالبہ کے گھروالوں نے نوجوان سونوکے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔فضل گنج تھانہ انچارج آرپی ترپاٹھی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پاسکو ایکٹ ،آبروریزی، ورغلا کربھگا کر لے جانے اورجان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ مفرورملزم کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔