نیویارک ….. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔سلامتی کونسل کی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔سلامتی کونسل غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کو سراہتی ہے۔سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرار داد میں کہاگیاہےکہ سلامتی کونسل فلسطین کی صورت حال اوروہاں انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔اقوام متحدہ فلسطین میں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔غزہ میں مصرکی تجویزکردہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی کی جائے۔سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق تنظیموں
کے کردار کو سراہا۔
کے کردار کو سراہا۔