لکھنؤ، 28 جولائی (یو این آئی) پنجاب کے اسمبلی اسپیکر چرن جیت سنگھ اٹوال کا قیادت میں سکھوں کے ایک وفد نے آج اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور انہیں سہارنپور فساد کے دوران سکھوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا۔وفد نے وزیر اعلی سے زمین کے تنازعہ کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی اور انہیں عدالت کی جانب سے گرودوارے کے حق میں دیئے جانے والے فیصلے کو نافذ کرنے کے تعلق سے بھی بات چیت کی۔واضح رہے کہ فساد کے دوران سکھوں کی متعدد دوکانوں کو نذر آتش کیا گیا تھا جس پر ملک بھر کی کئی سکھ تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔جمعہ کے روز بھڑکنے والے فساد کے بعد شہر کے چھ تھانوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ فساد میں اب تک 3 افراد ہلاک جب کہ 33 دیگر افراد زخ
می ہوئے ہیں۔