لکھنئو، 28 جولائی (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سول سروس ایٹی ٹیوٹ ٹیسٹ (سی سیٹ) کے مسئلے پر اٹھے تنازعہ میں غوطہ لگاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی بات کہی ہے۔وزیر اعظم کے نام لکھے ایک خط میں وزیر اعلیٰ نے ان سے یہ اپیل کی ۔وزیر اعلیٰ اترپردیش نے وزیر اعظم سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ امتحان کے اسلوب کو احتجاج کررہے طلباء کے موافق بنانے کے لئے مناسب تبدیلیاں کریں جس سے یہ تنازعہ جلد ختم ہو۔واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروس کے ابتدائی امتحان کے معاملے پر اٹھنے والے تنازعہ نے اب لسانی مسئلے کی شکل اختیار کرلیا ہے۔