لکھنؤ۔آل انڈیا غنی تعلیمی مرکز کا ایک وفد عبد النصیر ناصر کی صدارت میں ڈی جی پی دفترکے ملازمین سے ملا اور ڈی جی پی کو مخاطب ایک عرضداشت سونپی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سبھی پولیس دفاتر میں سائن بورڈوں پر افسران کے نام اور عہدوں کو ہندی و اردو دونوں میں تحریر کئے جانے کی ہدایت دی جائے۔ اس پر انہوں نے فون کے ذریعہ الٰہ آباد ہیڈ کوارٹر کو ہدایت بھی دی کہ سبھی دفاتر میں ہندی کے ساتھ اردو میںبھی تحریر دی جائے۔ اس موقع پر محمد سمیع خاں اور انور عالم نے ڈی جی پی کا شکریہ ادا کیا۔