گورکھپور(نامہ نگار)بانس گائوں تھانہ علاقہ میں دھسکی گائوںکے قریب تیز رفتار جیپ کی زد میں آنے کے سبب شلیش موریہ (۱۹)کی موت ہوگئی۔اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دئے بغیر اس کی آخری رسوم انجام دے دیں۔گگہاتھانہ علاقہ کے ماہوپارکا باشندہ درگیش آج صبح موٹرسائیکل سے اپنی بہن کی گھر جارہاتھا۔دھسکی گائوں کے قریب مخالف سمت سے آرہی جیپ نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی ٹکرلگنے سے درگیش شدید طور پر زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع درگیش کے اہل خانہ کو دی گئی ۔موقع پر پہنچ کر اہل خانہ شدید طورسے زخمی درگیش کوجب اسپتال علاج کیلئے لے جارہے تھے تو راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔