گورکھپور(نامہ نگار)ریلوے میں بجلی کے کچھ کاموں کی وجہ سے مہدی پور میں نئے ٹرانسمیشن مرکز کو دن میں گیارہ بجے سے ڈیر بجے تک بند رکھا گیا ۔ اس سے قبل ۹سے ۱۱؍بجے کی تخفیف سے دودرجن سے زیادہ محلہ کے لوگوں کو پریشانیوںکاسامنا کرناپڑا۔بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے سبب مہدی پور،شاہ پور اوربخشی پور بجلی گھروں کو اس دوران بجلی فراہم نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مذکورہ بجلی گھروں سے وابستہ دودرجن سے زائد علاقوں میں صبح نوبجے سے ڈیرھ بجے تک بجلی فراہم نہیں ہوسکی۔اسی دوران لوگ پینے کے پانی سے بھی محروم ہوگئے
۔موہدی پور بجلی گھر سے موہدی پورکاعلاقہ بچھیاوغیرہ محلوں میں اورشاہ پوربجلی گھر سے شاہ پور،بشارت پور ،گیتاواٹیکا ، اشوک نگر وغیرہ محلوںمیں بجلی گل رہی۔موہدی پور کے دوسرے ٹرانسمیشن مرکز میں بجلی کے کام کی وجہ سے شام پانچ بجے سے چھ بجے تک بجلی فراہم نہیں کی جاسکی اس کی وجہ سے تارامنڈل ودیگر بجلی گھروں سے وابستہ محلوںمیں بجلی فراہم نہیں ہوسکی۔بروابجلی گھر میں ۲۲۰؍ایم بی اے کا جمپرجلنے کے سبب مختلف بجلی گھروں سے بجلی کی فراہمی ایک گھنٹے تک نہیں کی جا سکی۔رستم پور ، نارمل ، لال ڈگی، نوسربجلی گھر سے وابستہ درجنوں محلوں اورآنندنگر ومہاراج گنج بلاک میںبجلی کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ ایگزیکیٹیوانجینئر نے بتایا کہ جمپرجلنے کے سبب دونوں بجلی گھروں کی لائنوںکو بند کرناپڑا۔ واضح رہے کہ پاورکارپوریشن کے ذریعہ دن میں صبح ساڑھے نوبجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اورڈھائی بجے سے چاربجے تک بجلی تخفیف کا روسٹرجاری کیا گیاہے۔