لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاستی کانگریس پارٹی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے ریاست کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر کھتری نے کہا کہ عید کا تہوار باہمی بھائی چارہ اور میل محبت کا پیغام دیتا ہے اور نفرت کو ختم کر کے پیار اور نزدیکیوں میں بدل دیتا ہے۔ یہ تہوار مفلس اور غریب بھائیوںکی دلجوئی اور غم خواری کا ذریعہ بھی ہے۔ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار بے شمار خوشیاں ، آپسی بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا پیغام لیکر آتا ہے۔