روز صبح تقریباً چھ بجے تالکٹورہ تھانہ کے تحت ای -۱۲۸۰ میں رہنے والے ڈاکٹر ایس کے سنگھ معمول کے مطابق چہل قدمی کیلئے نکلے تھے۔ جیسے ہی وہ گھر سے بی بلاک پلیا کی جانب جا رہے تھے کہ پیچھے سے آرہے پلسر سوار بدمعاشوں نے ان کے گلتے سے چین کھینچ لی اور فرار ہو گئے۔ انہوں نے شور مچایا جب تک آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکلتے بدمعاش بی بلاک کی جانب فرارہو گئے۔ انہوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ درج کر کے بدمعاشوں کی تلاش شروع کی لیکن اس باربھی لٹیرے پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر سنگھ روزانہ گھر سے چہل قدمی کیلئے نکلتے تھے وہ بی بلاک کی پلیا کے پاس دیگر ساتھیوں کے آنے کے بعد ای بلاک واقع پارک میں ساتھیوں کے ساتھ یوگا کرتے تھے۔ سبکدوش ڈاکٹر سنگھ ایف بلاک میں اپنی کلینک بھی چلاتے ہیں۔