نئی دہلی۔ 30 جولائی (یوا ین آئی) روڈ، ٹرانسپورٹ اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ان کی رہائش گاہ سے جاسوسی کے آالات ملنے کے مبینہ معاملے پر اٹھنے والے سیاسی طوفان کے درمیان آج ایک بار پھر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور یہ مکمل طورپر بے بنیاد ہے۔مسٹر گڈکری نے ایوان کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ معاملہ مکمل طورپر بے بنیاد ہے۔ پہلے دہلی کا گھر بتایا گیا پھر ممبئی کا گھر بتا رہے ہیں۔ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔ میڈیا میں اس بار یمیں جو بھی دکھایا جارہا ہے وہ پوری طرح جھوٹ اور حقیقت سے پرے ہے۔یہ دریافت کئے جانے پر اس کا مطلب ہے کہ ان کے گھر سے جاسوسی کے کوئی آلات برآمد نہیں ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے جو کہاہے وہ کافی ہے ۔ یہ معاملہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ ان ہی کی پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جاسوسی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے زمانہ سے ہورہی ہے ، مسٹر گڈکری نے کہاکہ جو
سوامی جی کہہ رہے ہیں اس کیبارے میں آپ سوامی جی سے ہی معلوم کریں۔