گلاسگو۔چندرکانت مالی نے ویٹ لفٹنگ کے مرد 94 کلوگرام طبقے میں کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ ہندوستان کی اسکویش کھلاڑیوں دیپکا پلیکل اور جوشنا چنپپا نے بھی دولت مشترکہ کھیلوں کی خاتون ڈبلز مقابلے میں اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔ہندوستانی باکسروں کیلئے اگرچہ کل کا دن اچھا نہیں رہا۔ ایس سریتا دیوی کو چھوڑ کر ہندوستان کے باقی تین باکسروں کو شکست کا سامنا کرنا
پڑا۔ مالی نے کل 338 کلواسنیچ 150 اور کلین اینڈ جرک 188 کلو: وزن اٹھایا۔ مالی نے اسنیچ میں پہلے دو کوشش میں 146 اور 150 کلوگرام وزن اٹھایا لیکن 153 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش میں وہ ناکام رہے۔ کلین اور جرک میں انہوں نے پہلے کوشش میں 183 جبکہ دوسرے کی کوشش میں 188 کلو گرام وزن اٹھایا لیکن تیسرے کوشش میں وہ 194 کا وزن اٹھانے میں ناکام رہے۔ پاپوا نیو گنییا کے اسٹیون کوکونا نے 349۔ 149 اور 200 کلو وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ وہیں آسٹریلیا کے سمپلس ربوم نے بھی 349۔ 153 اور 196 کلو وزن اٹھایا لیکن جسم کا وزن زیادہ ہونے سے ان کو چاندی دیا گیا۔ ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان نے اب تک تین طلائی، تین چاندی اور پانچ کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ اس درمیان اسکویش میں پلیکل اور جوشنا کی جوڑی نے جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے سری لنکا کی کھلاڑی کو براہ راست گیمز میں شکست دی۔ ہندوستان کی پانچویں ترجیحی جوڑی نے خواتین ڈبلز کے پول ڈی میچ میں 2-0 (11-3، 11-4) سے جیت درج کی۔ مرد طبقے میں اگرچہ سورو گھوشال اور ہرندر پال سندھو کی جوڑی پول ڈی کے میچ میں ویلز کے پیٹر کریڈ اور ڈیوڈ اوانس کی 10 ویں ترجیحی جوڑی کو کوئی ٹکر نہیں دے پائی۔ گھوشال اور سندھوکی ساتویں ترجیحی جوڑی کو 0-2 (8-11، 3-11) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ باکسنگ میں سریتا دیوی نے خواتین کی 57 سے 60 کلوگرام وزن کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ سریتا نے نائجیریا کی کھلاڑی کو آخری 16 کے مقابلے میں 2۔ 0 سے شکست دی۔ منی پور کی اس مکہ باز نے دونوں دور میں 10-9 کے اسکور کے ساتھ جیت درج کی۔یہ ہندوستانی مکے باز کا سامنا آج کوارٹر فائنل میں ویلش کی چارلین جونز سے ہوگا۔ خاتون طبقے کے ہی ایک دیگر مقابلے میں پوجا رانی کو 75 کلوگرام کے پری کوارٹر فائنل میں 2012 کی ورلڈ باکسنگ چمپئن انگلینڈ کی سواناہ مارشل کے ہاتھوں 0-3 سے شکست جھیلنی پڑی۔ وہیں مردوں کے 64 کلو طبقے میں گزشتہ چمپئن منوج کمار کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔منوج کو انگلینڈ کے سیمل میکسویل نے 3۔ 0 سے ہرا دیا۔ سمت سنگوان کو بھی کوارٹر فائنل میں ہار جھیلنی پڑی۔ سانگوان پہلے دور کے بعد آگے چل رہے تھے لیکن وہ اس کو برقرار نہیں رکھ پائے اور ہار گئے۔ ہندوستان کی ایل سریتا دیوی دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کی 57 سے 60 کلوگرام وزن کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی لیکن مقابلہ کے چھٹے دن کل تین دیگر ہندوستانی باکسروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سریتا نے نائجیریا کی کھلاڑی کو آخری 16 کے مقابلے میں 2۔ 0 سے شکست دی۔ منی پور کی اس مکہ باز نے دونوں دور میں 10-9 کے اسکور کے ساتھ جیت درج کی۔ خاتون طبقے کے ہی ایک دیگر مقابلے میں پوجا رانی کو 75 کلوگرام کے پری کوارٹر فائنل میں 2012 کی ورلڈ باکسنگ چمپئن انگلینڈ کی سواناہ مارشل کے ہاتھوں 0-3 سے شکست جھیلنی پڑی۔وہیں دوسری جانب ہندوستان کی ٹاپ اسکویش کھلاڑی دیپکا پلیکل اور جوشنا چنپپا کی جوڑی نے دولت مشترکہ کھیلوں کی خاتون ڈبلز مقابلے میں جیت کے ساتھ شروعات کی۔ہندوستان کی پانچویں ترجیحی جوڑی نے خواتین ڈبلز کے پول ڈی میچ میں 2-0 (11-3، 11-4) سے جیت درج کی۔وہیں دوسری جانب سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں منعقد ہونے والادولت مشرکہ کے کھیلوں کے مقابلوں میں ہندوستانی پہلوان ششیل کمار نے 74 کلوگرام وزن کے کشتی کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔بدھ کے روز کشتی کے مقابلوں میں ہندوستان کا یہ تیسرا طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل 57 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں ہندوستانی امت کمار نے نائیجیریا کے ابیک ویمینومو کو شکست دی تھی۔انھوں نے بھی اپنے مقابلے میں 6-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ادھر خواتین کے 48 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں انگلینڈ کی یانا راتگن نے ہندوستانی خاتون پہلوان کو ہرا دیا۔تین طلائی تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی کشتی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن ہے۔کلِک دوسروں کو پچھاڑنے والے حالات کے ہاتھوں ان کھیلوں میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 33 تمغے جیتے ہیں جن میں 10 طلائی، 14 چاندی کے اور 9 کانسے کے تمغے ہیں۔ادھر پاکستان نے اب مجموعی طور پر 3 تمغے حاصل کیے ہیں جن میں دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔اتوار کے روزپاکستان کے جوڈو کھلاڑی شاہ حسین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔شاہ حسین نے مردوں کی 100 کلو گرام درجہ بندی میں اسکاٹ لینڈ کے یوان برٹن سے شکست کھائی۔حسین کے والد حسین شاہ پاکستان کے مایہ ناز باکسر رہے ہیں جنہوں نے 1988 کے سیول اولمپکس مقابلوں میں مڈل ویٹ درجہ بندی میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے پاکستان کے لیے اولمپکس میں باکسنگ کا تمغہ جیتا تھا۔کشتی کے مقابلوں میں ہندوستانی پہلوان راجیو تومر کا میچ ابھی باقی ہے۔