لندن۔معین علی جب ہندوستان کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میدان میں اترے تو انھوں نے اپنی کلائی پر ایک بینڈ پہن رکھا تھابین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کو اپنی کلائی پر غزہ کی حمایت میں بینڈ پہننے پر متنبہ کیا ہے۔آئی سی سی کے ایک ترجمان نے اسپورٹس کو بتایا کہ معین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسے بینڈز مت پہنیں۔آئی سی سی کے مطابق معین علی کو میچ ریفری نے بتایا کہ انھیں کھیل کے میدان سے باہر اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی حاصل ہے تاہم وہ میدان میں ایسا نہیں کر سکتے۔ترجمان کے مطابق معین علی کو مستقبل میں بین الااقوامی میچوں کے دوران ایسے بینڈز پہننے پر متنبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ معین علی جب ہندوستان کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ می
چ کے دوسرے روز میدان میں آئے تو انھوں نے اپنی کلائی پر ایک بینڈ پہن رکھا تھا جس پر ’سیو غزہ (غزہ کو بچاؤ)‘ اور فلسطین کی آزادی کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معین علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معین علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیاکھیل میں لباس اور آلات کے حوالے سے آئی سی سی قوانین کی شق 19 ایف کے مطابق کھلاڑیوں کو لباس کے ذریعے پیغامات دینے کی اجازت نہیں ہوتی جب تک متعلقہ بورڈ کی پہلے سے اجازت نہ لی گئی ہو۔ تاہم سیاسی پیغامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔یاد رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائی کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں جن میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد اور مختلف قومیت کے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بالخصوص امریکہ میں یہودی برادری میں بھی اسرائیلی کارروائی کے خلاف چند لوگوں نے آواز اٹھائی ہے۔