پیاز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس پر ہنگامہ بھی مچ رہا ہے، لیکن اسی کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آخر پیاز میں ایسا کیا ہے کہ اس کے بغیر کوئی کھانا مکمل نہیں ہوتا تو اسے بھلے ہی کچھ لوگ زبان کے چٹخارے کا نام دیں مگر اصلیت یہ ہے کہ پیاز اپنے اندر کئی خوبیاں سمیٹے ہے جس کی وجہ سے وہ انسانی زندگی کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ دل اور دماغ کو تو صحتمند رکھتا ہی ہے نہ جانے کتنی ہی بیمار
یوں کا علاج پیاز سے ہوتا ہے۔ پیاز کے بغیر کوئی کھانا مزیدار نہیں کہا گیا ہے۔ سلادمیں پیاز، کھانے میں پیاز، آیور ویدک تک میں پیاز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جب بھی پیاز کاٹا جاتا ہے تو اس کے عرق کی جھار سے آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں۔ اس سے آنکھوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور آنکھوں کی گندگی و دیگر بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔ پیاز میں پایا جانے والا میگنیشیم ہماری آنتوں، دل ودماغ ، آنکھوں اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ملاوٹی چیزوں کے استعمال سے جسم پر برا اثر پڑتا ہے۔ یہ ملاوٹی چیزیں آہستہ آہستہ جسم کے اندر سیلز کو بے اثر کرتی رہتی ہیں۔ سیلز کو نقصان کی وجہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماری بھی ہو سکتی ہیں۔ پیاز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ سیلز کے نقصان کو روکتا ہے ساتھ ہی کینسر کے ذمہ دار فیکٹر کو بڑھنے نہیں دیتا۔ جب کبھی ہائی کولیسٹرال کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے تب قلبی بیماریوں میں یہی ہائی کولیسٹرال ہی ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس لئے دل کے کولیسٹرال کے لیول کو معمول پر رکھنا بہت ضروری ہے۔
پیاز میں موجود فاسفورس خون میں کولیسٹرال کے لیول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پیاز دماغ کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ پیاز دماغ میں پہنچنے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے ساتھ ہی دماغ کے سیلز کو لچکدار بناتا ہے۔ پیاز سے پیٹ میں پائے جانے والے کیڑے نہیں پنپ پاتے۔ پیاز سیدھے ہی ان کیڑوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ پیاز کا رس بالوں کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔ پیاز میں پایا جانے والا میگنیشیم بالوں کو صحتمند و کالا رکھتا ہے۔ اس لئے روزانہ پیاز کا رس بالوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ بڑھتی عمر کے لئے بھی پیاز کچھ کم فائدہ مند نہیں۔ اس میں موجود منرلس و اینٹی آکسیڈنٹ بڑھتی عمر میں پڑنے والی جھریوں کو روکتا ہے۔ پیاز کا رس چہرے پر لگانے سے مہانسوں کو روکا جا سکتا ہے۔ پیاز میں پایا جانے والا منرلس کمزور امیونٹی کو مضبوط کرتا ہے۔ پیاز میں وٹامن، اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی کافی مقدار پایا جاتا ہے۔