ماسکو(ایجنسی) امریکی پابندیوں کی مار سے دوچار مالیاتی اداروں کو روس کے مرکزی بینک نے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ دریں اثناء ماسکو میں آج شیئر بازار نیچے آگئے۔ آل لائن بیان میں مرکزی بینک نے مالیاتی اداروں کو مناسب مدد کا یقین دلایا ہے۔ جبکہ پبلک سیکٹر کا وی ٹی بی بینک جو روس کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے کے شیئروں میںآج گراوٹ آئی۔ اس کے علاوہ ملک کا ایک دیگر بینک جس
پر پابندیوں کا اثر نہیں ہوا ہے اور اس کے شیئر اوپر چل رہے تھے امریکی حکام نے کل کہا کہ پابندیوں سے روس کے بینکنگ شعبے کی تیس فیصد املاک متاثر ہوں گی۔ملیشیائی ائیر لائنس کی اڑان ۱۷کو مشرقی یوکرین میں مار گرایا تھا۔ مغربی ممالک کے افسران نے اس کے لئے روس حامی علیحدگی پسندوں پر الزام عائد کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس سے بھیجی گئی میزائل کے ذریعے طیارے کو مار گرایاگیا ۔