الہ آباد۔(یو این آئی) اترپردیش میں الہ آباد کے نینی علاقہ میں ایک پانچ سالہ لڑکی کی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ نینی علاقہ کے ڈبھاؤ گاوں میں گزشتہ رات رمیش پٹیل نامی ایک نوجوان نے پانچ سالہ بچی کی عصمت دری کی۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر گاوں والوں نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کردی ۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔گاوں والوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجاًجام لگانے کی کوشش کی۔ بچی کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔