گورکھپور(نامہ نگار)صارفین کے لئے پریشانیوں کا سبب بنی لائنوں کودرست کرنے میں بجلی محکمہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
محکمہ کے پاس ضرورت کے مطابق لائن مین نہیں ہیں جب کہ بجلی محکمہ کو کارپوریشن بنے ہوئے چودہ سال کا عرصہ ہوگیاہے لیکن بجلی بندوبست بہتر ہونے کے بجائے ناقص ہوگیاہے حالات یہ ہیں کہ کارپوریشن بننے کے بعد گورکھپور میں ۳۲نئے بجلی گھر بنائے گئے ہیں لیکن یہاں پر بھی منظور عہدوں کے مقابلے لائن مینوں کی تعداد میں کمی ہے۔بجلی گھر پر خرابی درست کرنے کیلئے کوئی لائن مین موجود نہیںہے جبکہ قوانین کے مطابق شیٹ ڈائون اسٹاف کے کہنے پر دیا جاتا ہے۔خرابی درست ہونے کے بعد لائن مین شیٹ ڈائون واپس لینے کو کہتا ہے کہ جس کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کی جاتی ہے لیکن بہت سے بجلی گھروںپر لائن مین کی تقرری نہ ہونے کے سبب خرابیاں جلدی درست نہیں ہورہی ہیں ۔شہر کا ٹائون ہال بجلی گھر بھی ان میں سے ایک ہے۔بجلی گھر میں رات میں خرابی ہونے کے بعدلوگوں کو پوری رات بغیر بجلی کے گزارنی
پڑتی ہے۔