لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سڑک حادثہ میںزخمی سردار پٹیل ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس طالب علم کی گزشتہ رات موت ہو گئی۔ موت کیلئے اسپتال انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اہل خانہ و طلباو طالبا ت نے سڑک پر جام لگاکر مظاہرہ کیا۔ طلباء نے الزام عائد کیا کہ طالب علم کی حالت خراب ہونے پربھی ڈاکٹروں نے صحیح علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے طالب علم کی موت ہو گئی۔