نئی دہلی۔ 31 جولائی (یو این آئی)جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج ملک کی 12 لاکھ فوجیوں پر مشتمل بری فوج کے سربراہ کے طورپر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔جنرل بکرم سنگھ آج آرمی چیف کے عہدہ سے ریٹائر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ جنرل سہاگ نئے آرمی چیف ہیں۔ریٹائرمنٹ کے وقت کے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جنرل بکرم سنگھ نے انکشاف کیا کہ رواں سال کی 8 جنوری کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک ہندوستانی فوج کا گلا کاٹنے کے واقعہ کا مناسب جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں مزید بتانے سے منع کردیا۔جنرل بکرم سنگھ کی میعاد کار مکمل ہونے پر انہیں وزارت دفاع کے احاطہ میں باضابطہ طریقہ سے
الودا ع کیا گیا۔