نئی دہلی۔ 31 جولائی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے راجدھانی میں ای رکشا چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ہائی کورٹ نے دہلی میں ای رکشا چلانے پر
14 اگست تک پابندی عائد کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ دو روز قبل ترلوک پوری علاقے میں ای رکشا کی ٹکر سے ایک بچے کی موت ہوجانے کے بعد عدالت نے ایک عرضی پر خود سے نوٹس لیتے یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہا کہ فی الحال ای رکشا چلانے پر 14 اگست تک پابندی عائد کی جارہی ہے اور اس روز سماعت کے بعد ای رکشا چلانے یا نہ چلانے پر فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ترلوک پوری میں دو روز قبل ایک ای رکشا نے تین سال کے ایک بچے کو ٹکر مار دی ت
ھی جس سے بچہ کی اپنی ماں کی گود سے کھولتی ہوئے تیل کی کڑھائی میں گرجانے سے موت ہوگئی تھی۔ واقعہ کے بعد رکشہ چلانے والا موقع سے فرار ہوگیا تھا اور ای رکشا کا رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے اسے پکڑنے میں کافی دقت آئی۔