کانپور(نامہ نگار)۔جیوتی قتل معاملے میں کروڑ پتی صنعت کار پیوش اور ڈرائیور اودھیش کی گرفتاری کے بعدآج پولیس نے پیوش کی معشوقہ اور ڈرائیور کے دوساتھیوں رینو کنوجیا اور سونوکوگرفتار کرلیا۔ آئی جی آشو توش پانڈے نے بتایا کہ پیوش کی معشوقہ کو پہلے ہی پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔ جبکہ ڈرائیور اودھیش کے بیان کے مطابق قتل میںشامل دودیگرافرادرنیو کنوجیا اورسونو کو پولیس نے آج صبح گرفتار کرلیا ہے۔ اس طرح قتل کے اس معاملے میں ابھی تک کل پانچ ملزمین کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اور مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیوش
کوگرفتارک رنے کے بعد کل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ باقی ملزمین کوآج جیل بھیج دیا جائے گا۔ پیوش کی جس معشوقہ کو گرفتار کیا گیا ہے وہ شہر کی پان مسالہ کمپنی کے مالک کی بیٹی ہے جبکہ پیوش کے والدبھی بسکٹ کمپنی کے مالک ہیں آئی جی نے اس سلسلے میں کہا کہ جیوتی کے قتل میںاستعمال کیا گیا چاقو ابھی پولیس برآمد نہیں کرسکی ہے ۔پولیس نے ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران قتل میں استعمال کیاگیا چاقو اور کپڑے برآمد کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ شام تک پولیس قتل میںاستعمال چاقو اور دیگر سامان برآمد کرلے گی ۔پریس کانفرنس میںموجود ڈرائیور اودھیش نے بتایا کہ راوت پور چوراہے پرپہنچ کر وہ کار کے قریب پہنچ گئے اور پیوش کار سے اتر کر چلاگیا۔ جیوتی نے اس کی مخالفت بھی کی اسی دوران اودھیش ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا رہا اور رنکو اور سونو نے پیچھے کی سیٹ پربیٹھی ہوئی جیوتی کو کھینچ لیا اور اس کا منھ دبا دیا۔