چندوسی (نامہ نگار )۔گذشتہ شب چوروںنے گائوں مئی واقع ایک فیکٹری میں چوری کی واردات کوانجام دیا ۔ چور فیکٹری سے لاکھوں روپئے کاقیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ چوری کی تحریر کوتوالی میںدے دی گئی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق بسولی گیٹ کے باشندے راجیش ساہو ولد نریندر کمار کی گائو مئی میں وکرم انڈسٹریز کے نا م سے فیکٹری ہے ۔ گذشتہ شب چوروںنے فیکٹری میں چوری کی واردات کو انجام دیا۔ چور فیکٹری کادروازہ توڑ کراندر داخل ہوگئے اور الٹیمیٹر ، پمپ کا موٹر ، سمرسیبل،کرامپٹن انجن ، ساٹھ میٹر کاپر کی لیڈ اورچھوٹے گیٹ سمیت تقریباً ایک لاکھ روپئے کاسامان چوری کرکے لے گئے۔ فیکٹری کے مالک راجیش ساہو نے کوتوالی میں نامعلوم چوروںکے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے ۔ پولیس واردات کی تحقیقات کررہی ہے ۔ چوری کی واردات میںتقریباً ڈیڑ ھ لاکھ روپئے کا نقصان بتایا جارہاہے ۔