تھیٹرمیں کام کرنا بیحد مشکل اورچیلنجنگ ہے:ریچاچڈھا
ممبئی (وارتا)ڈراما ٹریبیل ڈیزاسٹر میں پانچ کرداراداکرتی نظرآئیں گے کالکی نے کہا کہ میں نے کچھ ڈرامہ اسٹیج کئے ہیں تھیٹر کا مطالعہ کیا ہے تھیٹر میںواپس آنا میرے لئے دلچسپ ہے۔کیونکہ آپ فطری ہوتے ہیں اورآپ مسلسل اپنی اداکاری بدل سکتے ہیں اس سے آپ اپنے آس پاس کی چیزوں پر زیادہ رد عمل ظاہر کرپاتے ہیں بتایا جاتاہیکہ ٹریبیل ڈیزاسٹر ایک مزاحیہ ڈراما ہے اورکالکی نے اس میں پانچ کرداراداکئے ہیں کالکی نے کہا کہ یہ بہت مزیدارڈرامہ ہے۔اس میں ڈر بھی ہے اس ڈرامے میں۹کہانیاں ہیں اورہم سبھی الگ الگ کرداراداکررہے ہیں میں پانچ کرداراداکررہی ہوں۔بالی ووڈکی نئی اداکارہ ریچاچڈھا کا کہناہے کہ تھیٹر میں کام کرنا بیحد مشکل اورچیلینجنگ ہے ریچاان دنوں ڈراما ٹرائیویل ڈیزاسٹر س میں اداکاری کررہی ہے۔ریچا کا کہناہیکہ ناظرین کے سامنے اسٹیج پر اداکاری کرنا کافی مشکل اورچیلنج سے بھرپور کام ہے۔ریچا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اسٹیج پر اداکاری کی ہے لیکن ان میں سے زیادہ ترکرداراسسٹنٹ اداکارکے تھے۔ میں نے مرکزی کرداروالے ایک دوڈرامے بھی کئے وہ بھی پانچ سال قبل یہ بیحد مسکل کام ہے اگر لوگ آپ کی اداکاری پسند نہیں کرتے آپ کے مزاحیہ مکالموںپر نہیںہنستے توپیشکش پرتوجہ مرکوز کرنا کافی مشکل ہوتاہے ریچا نے کہا کہ آپ کو ایک ہی بار میںپوری کہانی پیش کرنا ہوتاہے۔اگرایک اداکار سے بھول ہوتی ہے تو دیگر اداکاروں کی کارکردگی بھی متاثرہوتی ہے اورپوراڈرامہ خراب ہوجاتاہے۔