ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آنے والی فلم پی کے کی تشہیر کے لئے خاص طریقہ اختیار کرنے جارہے ہیں۔ عامر خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے ہر بار کوئی نہ کوئی نیا طریقہ استعمال کرتے رہے ہیں۔عامراپنے آنے والی فلم پی کے کے پرموشن کیلئے کچھ نیا کرنے جارہے ہیں بتایا جاتاہے کہ عامر پی کے کے پرموشن کیلئے بولنے والے اسٹینڈی یعنی انسانوں کی سائز والے پتلوں کا استعمال کریں گے۔ ان پتلوںکو سنیما گھروں میں رکھاجائے گا اورجب آپ ان کے پاس جائیں گے تو وہ آپ سے بات کریں گے۔ان پتلوںمیں عامر خان کی آوازانسٹال کی جائے گی۔ہندوستان میںابھی تک فلم کی تشہیر کیلئے اس آئیڈیاکا استعمال نہیں ہواہے واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بنی فلم پی کے میںعامر خان کے علاوہ انوشکاشرما، سنجے دت ، بومن ایرانی اورسوشانت سنگھ راجپوت کا بھی اہم کردار ہے یہ فلم ۱۹؍دسمبر کو ریلیز ہوگی۔