گلاسگو۔دولت مشترکہ کھیلوں کی کشتی مقابلے میں ہندوستان کے بہترین کارکردگی سے خوش طلائی تمغہ فاتح یوگیشور دت نے کہا کہ ریو اولمپکس 2016 کی تیاری صحیح سمت میں جا رہی ہے اور امید ہے کہ پہلوان ایشیاڈ اور اولمپکس میں بھی کامیابی کو دوہرائیں گے۔
اولمپک کانسے کا تمغہ فاتح یوگیشور نے مردوں کے 65 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں طلائی جیتنے کے بعد کل یہاں کہا مجھے لگا تھا کہ مقابلہ سخت ہوگا لیکن آج میرا دن تھا۔ میں اچھی تیاری کے ساتھ آیا تھا اور ہندوستانی پہلوانوں کے اس شاندار کارکردگی کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے۔ ہندوستانی کشتی کے یہ سنہری دن ہیں۔ انہوں نے کہاریو اولمپکس 2016 ہمارا مقصد ہے اور ہم صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ میرے اور سشیل کمار سمیت تمام پہلوان اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اولمپک اور ایشیاڈ میں بھی اسے دوہرایں گے۔ میں نے دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں 51 کلو میں چاندی جیتا تھا اور اس بار ہر حال میں طلائی جیتنا چاہتی تھی۔ اس نے کہا کہ اس کامیابی نے اس کی بہن گیتا کی غیر موجودگی کی تلافی کر دی جو چوٹ کی وجہ سے نہیں آ سکی۔اس نے کہا میں نے میچ سے پہلے گیتا سے بات کی اور اس نے کہا کہ مجھے سونا جیت کر لوٹنا ہے۔ میں نے اس کی اور خاندان کی خواہش پوری کر دی۔ہندوستان نے کشتی مقابلے میں اس بار پانچ طلائی، چھ چاندی اور دو کانسے کے تمغے سمیت کل 13 تمغے جیتے ہندوستان کشتی ٹیم کینیڈا 7گولڈ 12 تمغے کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔