نئی دہلی۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خراب کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ بڑی فتح کے بعد پراعتمادی کا شکار ہونے کی پرانی عادت کا تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیم پر اثر پڑا۔ لارڈس میں دوسرے ٹیسٹ میں حوصلہ بڑھانے والی فتح کے بعد ہندوستان کو کل سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں 266 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گواسکر نے سائوتھمپٹن سے این ڈی ٹی وی سے کہاہم نے شاید انگلینڈ کو تال میں واپس لوٹنے میں مدد کی۔
انہیں لارڈس میں ہرانے کے بعد ہم نے انہیں حوصلہ شکنی کر دی تھی۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس کے بعد میچوں کے درمیان کے پانچ دن ہم نے کیا کیا۔ پہلی صبح سے ہی ہم تال میں نہیں تھے۔ ہم نے کک کا کیچ چھوڑا اور اسے موقع دیا۔ ہمیں سلپ میں اپنی کیچنگ پر توجہ دینا ہوگا اور کئی دیگر چیزوں پر بھی۔ ہمارا فیلڈنگ کاشعبہ کافی خراب تھا۔ انہوں نے کہا ایسا 1930 کی دہائی کی ہندوستانی ٹیموں کے ساتھ ہوتا تھا لیکن یہ ہندوستانی ٹیم زیادہ پیشہ ورانہ ہے۔ انہیں پراعتمادی سے متاثر نہیں ہونا چاہئے اور اس معاملے پر جلد سے جلد توجہ دینا چاہئے۔