کانپور(نامہ نگار)۔ کاروباری کی بہو کے قتل کے ملزم پیوش کی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد آج تھانہ سروپ نگر پولیس ضلع جیل پہنچی اور پیوش کوتھانہ لے کر پہنچی ۔ جمعہ کو دس گھنٹوں کی پولیس تحریر ملنے کے بعد پولیس پیوش کو جیل سے لینے کے لئے پہنچی ۔ سروپ نگر ایس او شیوکمار راٹھور نے حفاظت کے ساتھ پیوش کوجیل سے نکالا اور تھانہ لے گئے ۔ پولیس نے پیوش سے قتل کے متعلق پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کے دوران پیوش نے قتل سے متعلق اہم معلومات بتائیں ۔ اسی دوران پولیس پیوش کولے کر اس کے گھرپہنچی اور اس کی دوست منیشا کے گھر پربھی پہنچی ۔ پولیس کوقتل سے متعلق اہم ثبوت ملے۔ ذرائع کے مطابق قتل میں استعمال چاقو برآمد کرنے کیلئے پولیس مختلف مقامات پر لے کر گئی لیکن چاقو برآمد کرنے میں پ
ولیس ناکام رہی۔ پیوش کے گھر سے پولیس نے جیوتی کی ڈائری برآمد کی۔ خبر کے مطابق ڈائری میں متوفیہ کے ذریعہ اپنے شوہر کی حرکتوں کے بارے میں تفصیل سے تحریر کیا گیا۔ ڈائری میں اس نے اپنی جان کا خطرہ ہونے کابھی ذکر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ جیوتی نے پیوش کے اپنی معشوقہ منیشا کے ساتھ اور دیگرلڑکیوںسے تعلقات کابھی ذکرکیا ہے۔پولیس کو جیوتی کے قتل سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی ہے ۔پوچھ گچھ کے دوران پیوش نے جیوتی پرسنگین الزامات عائد کئے ۔ پیوش نے الزام عائد کیاکہ پولیس اسے قتل کے الزام میںپھنسانے کی کوشش کررہی ہے ۔