کانپور(نامہ نگار)۔ شہر کے مختلف علاقوںمیںگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک نوجوان اور تین خواتین نے خود کشی کرلی ۔نوجوان نے پولیس کی بھرتی امتحان میں ناکام ہونے کے بعد خود کشی کی جبکہ خواتین نے مختلف وجوہات کے سبب خود کشی کی ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ براعلاقہ کے باشندے پربھات شکلا (۲۴)نے کئی
مرتبہ پولیس بھرتی کاامتحان دیا لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ ایک مہینہ قبل اس نے سپاہی بھرتی کاتحریری امتحان دیا تھا۔ ۲۸؍جولائی کوامتحان کے نتیجے کااعلان کردیاگیاتھا۔ جس میںایک مرتبہ پھر وہ ناکام ہو گیا۔ نوجوان اس کے بعد سے ذہنی طور پرپریشان رہتا تھا۔ ذہنی پریشانی کی وجہ سے کل اس نے زہریلی شے کھا لی ۔اہل خانہ اسے اسپتال لے کر گئے جہاںعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ دوسری واردات پنکی علاقہ میںپیش آئی جہاںشوہر کی سرزنش سے ناراض ایک خاتون نے خود سوزی کرلی ۔پنکی کے سرائے نیتا علاقہ کے باشندے نریندر کی بیوی سونی (۳۰) نے اپنے کمرے کو بند کرکے خود سوزی کرلی ۔گھر میںوہ تنہا تھی اوراس کے دونوں بچے اسکول گئے ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ سونی کے شوہر نے وقت پرکھانا نہ ملنے پر سونی کی سرزنش کی تھی۔ بعد میںسونی نے یہ قدم اٹھایا۔ پڑوسیوںنے آگ کے شعلوں کوگھر سے نکلتا ہوادیکھا اورگھر کادروازہ توڑ کرسونی کوباہر نکالا لیکن اس وقت تک سونی کی موت ہوگئی تھی۔ تیسرا واقعہ شیام نگر علاقہ میںپیش آیا جہاں ایک سبکدوش فوجی کی بیوی نے گھریلوتنازعہ کے بعد زہر کھا لیا۔
اسپتال میںعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ سبکدوش فوجی وجے سنگھ نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کی سرزنش کی جس کے بعد اس کی بیوی نیلم سنگھ نے زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔ اسکے علاوہ کاکادیوعلاقہ میں بھی ایک واقعہ پیش آیاجہاںماںکی سرزنش کرنے پربیٹی نے خود کشی کرلی ۔خبر کے مطابق منی بیگم کی بیٹی دلشانہ (۱۴)پانچویں جماعت کی طالبہ تھی اور گھر پررہتی تھی۔ کل شام دلشانہ کی ماںنے کسی بات پراسے ڈانٹ دیا ۔ ناراض ہوکروہ اپنے کمرے میںگئی اور پھانسی لگا کرخود کشی کرلی ۔ پولیس نے دلشانہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کرمعاملہ کی تفتیش شروع کردی۔