ہاپوڑ (نامہ نگار)۔ تھانہ ہاپوڑ دیہات علاقہ کے محلہ بھم نگرکے باشندے کے ساتھ بجلی محکمہ کے نائب بلاک افسر وبل بابو کے ذریعہ بل میں ترمیم کرکے جمع کرانے کے سلسلے میں جعل سازی کرنے اور ذات سے متعلق الفاظ استعمال کرنے وجان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس بات سے ناراض صارف نے عدالت کاسہارا لیا ۔
عدالت کے حکم پرکوتوالی پولیس نے نائب بلا ک افسر وبل بابو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق محلہ بھیم نگر کے باشندے ویر سنگھ گوتم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی سنتوش بیوی کے نام سے بجلی کامیٹر لگوایاتھا۔ تین سال می
ںتقریباً تین مرتبہ میٹر خراب ہواجس کی اطلاع بجلی محکمہ کودے دی گئی ۔
محکمہ کے ملازمین نے بغیر ریڈنگ کے غلط طریقہ سے ۶ہزار روپئے ماہانہ کے حساب سے بل بھیجا اور کنکشن کاٹ دیا۔ ۲۰۱۲ء میںجے ای راجیش کمار نے اس کے خلاف بجلی چوری کافرضی مقدمہ درج کرادیا اور جرمانہ عائد کردیا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ جرمانہ اداکرنے کے باوجود محکمہ نے مزید سات ہزارروپئے کا بجلی کابل بھیج دیا۔ بل بابو نتن اگروال نے بل میںترمیم کرتے ہوئے رقم جمع کرانے اور مقدمہ ختم کرنے کے لئے ۶۲ہزار روپئے کا مطالبہ کیا ۔ اس نے ۶۰ہزار روپئے دولوگوںکی موجودگی میںنتن اگروال کو دے دئے ۔
لیکن مسئلے کاحل نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ نائب بلاک افسر پی کے گوئل کے پاس اس کولے کر گیا، پی کے گویل وبل بابو نے اس کے خلاف ذات سے متعلق الفاظ استعمال کرتے ہوئے جان سے مارنے،فرضی مقدمہ میں بند کرانے کی دھمکی دی۔ گوتم نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کرانے کے لئے اس نے ایگزیکٹیوانجینر، ریاستی وزیر توانائی وضلع مجسٹریٹ کو خط تحریر کیا۔
معاملے کی جانچ کرانے کے لئے ایگزیکٹیو انجینئر کوخط ارسال کیا۔ معاملے کی جانچ نائب بلاک افسر منیش کے ذریعہ کی گئی تو جانچ بغیر تحریردے دی گئی کہ شکایت دشمنی کے سبب بھیجی گئی ہے ۔مایوس ہو کراس نے عدالت کاسہارا لی۔ ویر سنگھ نے بتایا کہ عدالت کے حکم پرکوتوالی پولیس نے نائب بلاک افسر پی کے گویل ونتن اگروال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔