لکھنؤ۔(نامہ نگار)چنہٹ علاقے میں ایک طالبہ سے دو شہدوں نے چھیڑ خانی اور بدتمیزی کی۔ اس معاملے میں متاثرہ نے چنہٹ کوتوالی میں ملزمین کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔ چنہٹ کے چک ملہوری گاؤں کی رہنے والی ۱۹سالہ طالبہ ایئر ہوسٹیس کی کوچنگ کررہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو کوچنگ سے گھر لوٹ رہی تھی۔ اس درمیان کٹھوتا جھیل کے نزدیک دو لڑکوں نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ طالبہ نے جب اس کی مخالفت کی تو ملزمین نے اس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ گھر پہنچ کر لڑکی نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کی جانکاری کنبہ والے کودی۔ جمعہ کی صبح کنبہ کے لوگ شکایت لے کر کوتوالی پہنچے۔ کنبہ والوں نے اس معاملے میں ملزمین امن خان اور ونے نام کے دو لڑکوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔